مشرق وسطی

امریکہ عراق کے داخلی امور میں دخل اندازی سے باز رہے۔ مقتدیٰ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی الصدر نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے عراق میں مداخلت کا سلسلہ ختم نہ کیا تو کئی ملین مظاہرین کے ذریعہ عراق سے امریکہ کا خاتمہ کردیا جائےگا۔

رپورٹ کے مطابق مقتدیٰ الصدر کا کہناہے کہ ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں کہ امریکی عراق کے داخلی امور میں دخالت کررہے ہیں۔

انہوں نے ملک میں غیرملکی دخالتوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا امریکی غاصب حکام ایک بار پھر بغداد کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراقی قوم اپنے فیصلے خود کرسکتی ہے کسی کو عراق کے داخل مسائل میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مقتدیٰ الصدر کا کہنا تھا کہ امریکی غاصب حکام نے عراق پر کرپٹ حکمران مسلط کردیا ہے۔ انہوں نے امریکی حکام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بہت ہوچکا، مزید مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

امریکی مداخلتوں کا سلسلہ فوری طور پر بند نہ ہوا تو ملک بھرمیں امریکہ کے خلاف ملین مارچ کا آغاز کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب عراق کے داخلی امورمیں مداخلت کررہے ہیں اور کرائے کے اہلکاروں کے ذریعے اس ملک میں فسادات کو بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button