مشرق وسطی

امریکہ میڈیا کے ذریعے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈال رہا ہے، یمن

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ہاتھوں امریکہ کا ایف 18 لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے یمن کی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی فوج اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔

ہاشم شرف الدین نے کہا کہ امریکی بحریہ نے آج اعتراف کیا ہے کہ ایک F-18 لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر کر تباہ ہوا ہے جبکہ حادثے میں ایک ملاح زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یمن میں میدان جنگ میں امریکہ کو جو خفیہ شکستیں ہوئی ہیں، وہ اس سے کہیں زیادہ ہیں جو اب تک منظر عام پر آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات مذاکرات میں ان کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہونگے، عراقچی

یمنی حکومت کے ترجمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے اور حقیقت کو مسخ کرنے یا چھپانے کی واشنگٹن کی کوششیں ناکامی پر منتج ہوں گی۔

امریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک ملاح اس وقت زخمی ہوا جب ایک F-18 لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں طیارہ بردار بحری جہاز سے ٹکرا گیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعوی کیا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ٹرومین کہ جس میں یہ واقعہ پیش آیا، یمن میں انصار اللہ گروپ کے خلاف حملوں میں استعمال ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button