مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ طلباء کے آزادی اظہار رائے کو طاقت کےذریعے کچل رہا ہے، عزت الرشق

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمت تنظیم حماس کے سیاسی بیورو کےرکن عزت الرشق نے امریکی انتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف یونیورسٹی کے طلباء کے مظاہروں کو کچل کر آزادی اظہار رایے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

انہوں نے”اینٹی سیمیٹزم” کے امریکی الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال امریکی انتظامیہ کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیو یارک شہر میں کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں احتجاجی خیمے اکھاڑنا صہیونی ریاست کو خوش کرنے کی روایتی پالیسی کا تسلسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کے لئے جو شعر پڑھا

انہوں نے کہا کہ "امریکی انتظامیہ انفرادی حقوق اور اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی کررہی ہےاور یونیورسٹی کے طلباء اور تدریسی اداروں کے ممبروں کو گرفتار کرتی ہے کیونکہ ان کے نئے نازی صہیونیوں کے ہاتھوں غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی مذمت صہیونیت نواز امریکی حکمراںوں کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی پولیس نے ملک میں جامعات کے طلباء کے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی مظاہروں کے دوران طاقت کا استعمال کرتےہوئے تقریبا ایک سو سے زائد طلبا کو حراست میں لے لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button