مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی جارحیت میں امریکہ براہ راست شریک ہے، صدر پزشکیان

شیعہ نیوز: صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں ایران کے خلاف صیہونی جارحیت میں امریکہ کو براہ راست شریک بتایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹرمسعود پزشکیان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج نے اب تک صیہونی جارحیت کا محکم اور مناسب جواب دیا ہے اور جارحیت جاری رہنے کی صورت میں، زیاد سخت اور محکم جواب دیں گی۔

انھوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت روکنے کے لئے کچھ کرنے کے بجائے، اس کی اسلحہ جاتی سیاسی اور انٹیلیجنس حمایت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی مسلح افواج کا اسرائیل پر سپرسونک میزائل حملہ

صدر ایران نے کہا کہ صیہونی حکومت ہمارے ملک پر جارحیت میں جو جنگی طیارے، میزائل اور اسلحے استعمال کررہی ہے، وہ انہیں ملکوں نے اس کو دیئے ہیں اوروہ اپنے ایئر ڈیفنس اور انٹیلیجنس سسٹم سے اس کی مدد بھی کررہے ہیں۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امید ہے کہ علاقائی اور اسلامی ممالک، صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے مقا بلے میں، ٹھوس، موثراور شفاف موقف اختیار کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت جو جرم اور جارحیت بھی کرتی ہے، امریکہ کی حمایت سے کرتی ہے۔

صدر ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ جیسا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر عراقچی کے ساتھ ایک امریکی عہدیدارکی گفتگو میں کہا گیا ہے ، صیہونی حکومت امریکہ کی اجازت کے بغیر کوئی اقدام نہیں کرسکتی اور آج جوکچھ ہورہا ہے، وہ واشنگٹن کی براہ راست حمایت سے انجام پارہاہے، ہر چند کہ امریکی میڈیا میں اپنے اس کردار کی پردہ پوشی کی کوشش کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button