
غزہ میں سویلین کے قتل کا ذمہ دار امریکہ ہے، ویسیلی نیبنزیا
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں روسی نمائندے ویسیلی نیبنزیا نے کہا کہ وائٹ ہاوس نے اسرائیل کو غزہ میں عام شہریوں کو قتل کرنے کا فری ہینڈ دے رکھا ہے۔
تاس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں روسی نمائندے ویسیلی نیبنزیا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرکے امریکہ نے غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے۔
روسی سفیر نے کہا کہ امریکہ نے اپنے اتحادی اسرائیل کی کاروائیوں کو جائز قرار دینے کے لئے قرارداد کو ویٹو کردیا جس کے نتیجے مزید ہزاروں فلسطینی قتل ہوں گے۔
یاد رہے کہ سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کرکے مسترد کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائيل کی سمندری تجارت کے اخراجات کئی گنا ہوگئے
دوسری جانب روس نے اقوام متحدہ سے اسرائیل فلسطین تنازع کے مستقل حل کے لیے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع ہمیشہ کے لیے منصفانہ طور پر حل کرنے کا واحد راستہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہے۔
سرگئی لاروف کے مطابق اس میں سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل رکن ممالک شریک ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست فلسطین کا وعدہ کرکے فلسطینیوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی ہو رہی ہے، جس سے انتہاء پسندانہ جذبات کو ہوا مل رہی ہے۔