اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ، اسرائیل اور بھارت انسانیت کے قتل میں ملوث ہیں، ملی یکجہتی کونسل

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنا پاکستانی عوام کی توہین ہے۔ ایرانی عوام اور حکومت کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں

شیعہ نیوز: ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایران سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت پوری دنیا میں انسانیت کے قتل میں ملوث ہیں۔ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، جماعت اہلسنت بلوچستان کے رہنماء پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی، شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے رہنماء علامہ محمد رضا اخلاقی و دیگر نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس پچھلے دنوں کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: شیعہ علماء کونسل اور جماعت اہلسنت کے وفود کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

اس اجلاس میں ایران پر حملے سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت پوری دنیا میں انسانیت کے قتل میں ملوث ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام سے متعلق فیصلے پر افسوس ہے۔ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لئے نامزد کرنا پاکستانی عوام کی توہین ہے۔ ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ امریکہ کا بم اور اسرائیل کا میزائل کسی کا مذہب نہیں دیکھتا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button