امریکہ جنگ یمن سے نکلنے کے لیے سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی بند کرے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سینیئر رہنما محمد البخیتی نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ جنگ یمن سے نکلنے کے لیے سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کے قانون سے استفادہ کرے۔
عوامی انقلابی تحریک کے رکن محمد البخیتی نے امریکی حکومت کو نصیحت کی ہے کہ سعودی عرب کے ہاتھوں اسلحے کی فروخت پر پابندی کی قرار داد سے فائدہ اُٹھاکے خود جنگ یمن سے باہر نکال لے۔
محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ جنگ یمن میں امریکہ کا کردار صرف اسلحہ کی فراہمی پر منحصر نہیں بلکہ وہ اس جارحیت میں خود بھی شریک ہے۔
انصار اللہ کے سینیئر رہنما نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ کو یمن کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا چاہیے کیونکہ یمن کی تمام تر مشکلات کی ذمہ داری واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔
محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ طاقت کا توازن تیزی کے ساتھ یمنی عوام کے حق میں بدل رہا ہے کیونکہ یمنی فوج میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کررہی ہے اور وہ سعودی عرب کے اندر اہم اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل ہے۔
قابل ذکر ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچیس جولائی کو کانگریس کی منظور کردہ تین قراردادوں کو مسترد کر دیا تھا جس میں سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے سے متعلق کانگریس کی قرارداد کو دوسری بار ویٹو کیا ہے۔