دنیا

امریکہ کا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے فوجی اتحاد بنانے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بحیرہ عمان میں امریکہ کو تیل سپلائی کرنے پر خلیج فارس کے علاقے کے ممالک سے آنے والے آئل ٹینکرز اور فوجی تنصیبات کے تحفظ کے لیے فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ ایران اور یمن کے اطراف سمندر میں اپنے مفادات اور تجارتی گزرگاہوں کی حفاظت کے لیے عالمی فوجی اتحاد قائم کرنا چاہتا ہے۔ اس حوالے سے امریکی افواج نے کئی دوست ممالک سے بات چیت بھی کی ہے اور رائے عامہ بحال کرنے کی کوششوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے امریکی جنرل جوزف ڈنفرڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ خلیج فارس کے خطے میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے عالمی فوجی اتحاد کا قیام ناگزیر ہو گیا ہے جس کے لیے خدوخال مرتب کر لیے ہیں اور دوست ممالک سے مشاورت جاری ہے۔

امریکی جنرل جوزف ڈنفرڈ نے مزید کہا کہ امریکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے عمل کے لیے بحری جہاز مہیا کرے گا جو امریکہ کو تیل کی سپلائی پر مامور بحری جہازوں کے درمیان گشت کریں گے اور امریکی فوجی تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کو تیل سپلائی کرنے پر مامور سعودی بحری جہازوں پر مشکوک حملوں کے بعد امریکہ پہلے ہی بحیرہ عمان میں ایک طیارے بردار بحری بیڑا تعینات کرچکا ہے، اس کے علاوہ جنگی طیاروں کی دو کھیپ بھی قطر میں اپنے فوجی کیمپ میں منتقل کرچکا ہے لیکن علاقے کے بعض نا عاقبت اندیش ممالک کے سربراہوں نے اپنے ملکی مفادات کو امریکہ اور اسرائیل کے مفادات پرقربان کرنے کے لئے اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں اور وہ امریکی آلہ کار بن کر علاقے کو امریکی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close