مشرق وسطی

امریکہ کا دنیا میں جاری خونریزی کے پیچھے بہت بڑا ہاتھ ہے۔ شام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بشار اسد نے کہا کہ امریکہ کے حقیقی مالک امریکہ کی تیل کی کمپنیاں، اسلحہ ساز کمپنیاں اور بینک ہیں جن کا دنیا میں جاری خونریزی کے پیچھے بہت بڑا ہاتھ ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے ایجنٹ اور داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کو اہم اسرار رکھنے کی بنا پر قتل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے روسی ذرائع ابلاغ اسپوٹنک اور روس 24 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کو اہم اسرار رکھنے کی بنا پر قتل کیا ہے۔

بشار اسد نے کہا کہ القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کے پاس بھی اہم اسرار تھے جن کی وجہ سے امریکہ نے اسے بھی راستے سے ہٹا دیا اور ابوبکر بغدادی کو بھی اہم اسرار کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔

صدر بشار اسد نے کہا کہ القاعدہ اور داعش کا اب امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں تھا اس لئے اس نے ان دونوں تنظیموں اور ان کے رہنماؤں کو ختم کردیا جبکہ القاعدہ اور داعش کی تشکیل میں امریکہ ، ترکی اور اس کے اتحادی عرب ممالک نے اہم کردا ادا کیا تھا۔

اسد نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ملک کے صدر کی حیثیت سے کام نہیں کررہے بلکہ وہ ایک تجارتی کمپنی کے ڈائریکٹر کی طرف عمل کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button