دنیا

امریکہ کا ہر فرد جانتا ہے کہ ٹرمپ ایک جھوٹا شخص ہے، جو بائیڈن

شیعہ نیوز : امریکہ میں صدارتی امیدواروں میں گرما گرم بحث شروع ہو گئی جس کے دوران جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ پر مجھے یقین نہیں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ پارٹی کے حریف صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے درمیان پہلے گرما گرم صدارتی مباحثے میں جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کو شٹ اپ کال دے دی۔

جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے ٹرمپ جھوٹے ہیں۔ ٹرمپ صحت سے متعلق مسائل پر جھوٹ بولتے رہے ہیں اس لئے میں ٹرمپ پر یقین نہیں کرتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے جواب میں کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے۔ امریکی معیشت کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر لے کر گئے۔ یہ شخص ملک کو شٹ ڈاؤن کرکے معیشت تباہ کر دے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہر امریکی مطمئن ہے، جو بائیڈن چھوٹے ایونٹس اس لیے کررہے ہیں کیونکہ لوگ ان کے جلسوں میں آتے ہی نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک کورونا ویکسین بنانے سے صرف چند ہفتوں کے فاصلے پر ہے اور جلد ہی یہ ویکسین تیار کر لی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں 3 نومبر کو صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں اور سروے رپورٹوں کے مطابق جو بائیڈن ٹرمپ سے آگے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button