دنیا

امریکہ کا مقابلہ کرنے کے لئے روس اور چین کے درمیان تعاون

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چین کے صدر شی جین پینگ نے روس کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نیکلای پیٹروشف سے ملاقات میں امریکہ کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے روس کے چین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

چین کے صدر نے دوسرے ممالک کے امور میں امریکی مداخلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین باہمی تعاون سے امریکہ کی غیر قانونی حرکتوں کا مقابلہ کریں گے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے ہانگ کانگ میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے بارے میں امریکی کانگرس سے منظور ہونے والے قانون پر دستخط کئے تھے۔چین امریکہ کے اس اقدام پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button