امریکہ کی افغانستان میں پسپائی، فرار کی کوششیں شروع
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ، افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر غور کر رہا ہے جس کے لئے حکام کئی طریقہ کار کا جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ افغانستان میں مسلح گروپوں سے لڑنے کے لئے امریکی فوجیوں کی تعداد کم کی جائے گی تاہم انہوں نے حتمی تعداد نہیں بتائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اختیارات ہیں۔ اس وقت افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 13 ہزار ہے جن میں سے 5 ہزار سیکورٹی سے متعلق آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ باقی اہلکار افغان سیکورٹی فورسز کی تربیت، مشورے اور مدد کے لئے نیٹو مشن کا حصہ ہیں۔
اس موقع پر امریکی سکریٹری دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ میں بھی چاہتا ہوں کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کی جائے۔
واضح رہے کہ ایک جانب امریکہ، طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے اور دوسری جانب وہ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کے بہانے اس ملک میں زبردست شکست کھانے کی وجہ سے بند گلی سے کسی بھی طرح نکلنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ وہ اپنے اس اقدام سے اپنے تئیں اپنی ساکھ بچا سکے۔