دنیا

امریکہ کی فوجی ساز و سامان سعودی عرب بھیجنے کی تیاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی وزارت جنگ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو تقویت پہنچانے کے بہانے سے امریکہ اس ملک کو فوجی سازوسامان ارسال کر رہا ہے۔

امریکی وزارت جنگ کے ترجمان جنتھن ہافمن نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ، سعودی عرب کےمیزائل سسٹم کی تقویت اور اس کی فوجی اور سویلین تنصیبات کی محافظت کے لئے، ایک پٹریاٹ سسٹم ، چار ریڈار سسٹم اور دوسو زمینی فوج بھیج رہا ہے۔

ہافمن نے کہا کہ واشنگٹن دو پٹریاٹ سسٹم اور ایک اینٹی میزائل تھاڈ سسٹم سعودی عرب بھیجنے کی تیاری کر رہاہے جسے میزائل اور ڈرون حملوں کے مقابلے میں ضرورت پڑنے کی صورت میں استعمال کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے چودہ ستمبر کو سعودی اتحاد کی جارحیتوں کے جواب میں سعودی عرب کی آرامکو آئل کمپنی سے وابستہ، ابقیق اور خریص آئل تنصیبات پر ڈرون حملے کردیئےتھے جس میں اسے بھاری نقصان پہنچا ہے۔

اس کاروائی کے بعد یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ حملے یمنیوں نے اپنے ملک کے خلاف پانچ سال سے جاری محاصرے اور مسلسل جارحانہ حملوں کے جواب میں کئے ہیں اور یہ یمنیوں کا قانونی اور جائز حق ہے۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایران کے خلاف بےبنیاد دعوا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران کاہاتھ ہے جسے ایران نے بارہا مسترد کیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button