امریکہ کی ایرانی قوم کی حمایت شرمناک جھوٹ ہے۔ جواد ظریف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی اور یورپی حکام سے کہا ہے کہ وہ ایران کے داخلی امور میں مداخلت سے باز رہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی اور یورپی حکام کی جانب سے ایران کے بعض شہروں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی حمایت پر وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرے کرنا شہریوں کا حق ہے، ایران کا قانون بھی اجازت دیتا ہے کہ شہری اپنے حقوق کے لئے آواز اُٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے امریکی اور یورپی حکام سے کہا ہے کہ جو ممالک کئی سالوں سے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کئے ہوئے ہیں یہاں تک ادویات اور اشیائے خورد ونوش پر بھی پابندی عائد کرنے والوں کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ ایرانی شہریوں کے ساتھ اظہارہمدردی کریں۔
انہوں نے امریکی وزیرخارجہ سے کہا کہ سب سے پہلے آپ ایرانی شہریوں پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا جواب دیں۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ بعض ممالک امریکی اقتصادی دہشت گردی کے خلاف ایک لفظ تک نہیں بول سکے وہ اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے ایران کے داخلی امور میں مدخالت کررہے ہیں اور ملک میں امن وامان کو خراب کرنے کی ناکام کوششوں میں مصرف ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے بعد مختلف شہروں میں محدود پیمانے پرمظاہرے ہوئے تھے اور بعض شرپسندوں نے سرکاری اور غیرسرکاری املاک کو آگ لگا دی تھی۔
امریکہ اور یورپی ممالک نے پرتشدد مظاہروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم حکومت مخالف افراد کے ساتھ کھڑے ہیں۔