امریکہ کی جواد ظریف پر پابندیاں شکست خوردہ اور جنونیت پر مبنی ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران میں پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر قدس بریگیڈ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف پر پابندیوں کی اصل وجہ امریکی رائے عامہ پر ان کی سوچ اور حقائق پر مبنی باتوں کے اثرات ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قاسم سلیمانی نے آج وزارت خارجہ میں جواد ظریف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ان کی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ پر پابندیاں لگانے کے لیے امریکی فیصلہ ایک بیوقوفانہ اقدام اور وائٹ ہاؤس کی حتمی شکست کی علامت ہے۔
جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ محمد جواد ظریف پر پابندیاں عائد کرنے کا اقدام شکست خوردہ اور جنونیت پر مبنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے اس اقدام نے ثابت کردیا کہ امریکی رائے عامہ پر ایرانی وزیر خارجہ کا اثر و رسوخ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔