مشرق وسطی

امریکہ کو عالمی سطح پر کہیں زیادہ ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تہران کے خطیب جمعہ تہران نے اسی طرح ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے دورحکومت میں امریکہ کو عالمی سطح پر کہیں زیادہ ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مومنین نے شرکت کی۔

انھوں نے ایٹمی معاہدے کے دائرے میں ایران کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو چاہئے کہ اپنے وعدوں پر عمل کریں ورنہ ایران کی جانب سے مزید اقدامات عمل میں لائے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے برطانوی بحریہ کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکر کو روکے جانے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ برطانیہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی جسمانی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قید سے ان کی فوری رہائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے نماز جمعہ کے خطبے میں نائیجیریا میں دو ہزار پندرہ میں شہر زاریا میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کی رہائشگاہ پر ہوئے وحشیانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی فوج نے شہر زاریا میں جارحانہ حملہ کر کے شیخ زکزکی کے دو بیٹوں سمیت سیکڑوں افراد کو شہید اور شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے جیل میں قید کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ جیل میں شیخ زکزکی سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا ہے جبکہ انھیں کسی بھی قسم کی طبی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ نائیجیریا کی فوج کو امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور اس نے اس حمایت کی بنا پر ہی نائیجیریا میں بے گناہوں کا قتل عام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button