مشرق وسطی

امریکہ کو ادراک ہے کہ ایران پر پابندیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی عوام کی خود مختاری کو زک پہنچانے اور ان کے ارادے کو کمزور کرنے میں ناکام اور مایوس ہوگیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ ایرانی عوام کی خود مختاری کو زک پہنچانے میں ناکام اور مایوس ہوگیا ہے، کہا کہ امریکہ کو ادراک ہے کہ ایران پر پابندیاں عائد کر کے وہ کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ادارہ جہاد دانشگاہی یا اکیڈمک سینٹر فار ایجوکیشن ، کلچر اینڈ ریسرچ کے قیام کی انتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے تہران میں منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کے دوران ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پالیسیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ایرانی سائنسداں، دانشور اور غیر معمولی ذہانت و صلاحیتوں کے مالک نوجوان ان پابندیوں کو مواقع میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکی ڈرون طیارے کو مارگرانا ایرانی ہنر تھا، کہا کہ ایران میں تیار کئے گئے ایئرڈیفنس سسٹم سے امریکی ڈرون طیارے کو مار گرانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران دنیا کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات چاہتاہے لیکن جو بھی ایرانی حدود میں جارحیت کرے گا اسے جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ بیس جون کو ایران کی سپاہ پاسداران نے امریکہ کے جدید ترین ڈرون طیارے ہاوک کو اس وقت مارگرایا تھا جب اس نے صوبہ ہرمز گان میں خلیج فارس کی فضا میں ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button