مشرق وسطی

امریکہ کو شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں شہید قاسم سلیمانی کی امریکی ہوائی حملے میں شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کا تاوان ادا کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےاپنے پیغام میں شہید قاسم سلیمانی کی امریکی ہوائی حملے میں شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کا تاوان ادا کرنا پڑے گا۔

صدر حسن روحانی نے شہید قاسم سلیمانی کو اسلام کا مایہ ناز، شجاع اور بہادر کمانڈر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر جنرل سلیمانی خطے میں امریکہ کی تمام دہشت گردانہ پالیسیوں کو ناکام بناتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم اور خطے کی دیگر اقوام شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے ہمراہ دیگر شہیدوں کا امریکہ سے سخت انتقام لیں گے اور امریکہ کو اپنے دہشت گردانہ اقدام کا بہت بڑا تاوان ادا کرنا پڑے گا۔

صدر حسن روحانی نے شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ان کے اہل خانہ اور دوستوں اور ایرانی و عراقی اقوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button