امریکہ کو شکست دے کر بھاگنے پر مجبور کریں گے: عراقی حزب اللہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ کو شکست کھانے اور ملک سے بھاگنے پر مجبور کر دیں گے، یہ بات عراق کی استقامتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے کہی ہے۔
فارس نیوز کے مطابق حزب اللہِ عراق نے ایک بیان جاری کر کے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ پھر سے ملکِ عراق میں اپنے قدم جمانے کے درپے نہ رہے۔
بیان میں آیا ہے کہ حزب اللہِ عراق کسی قیمت پر کسی بھی قسم کے بیگانہ تسلط کو قبول نہیں کرے گی اور وہ ملتِ عراق کی صلاحیتوں اور توانائیوں پر یقین رکھتی ہے۔
عراق کی مذکورہ تنظیم نے واضح کیا ہے کہ استقامتی و مزاحمتی محاذ سے وابستہ ملک کی سبھی تنظیمیں عراق کے لئے خار چشم ثابت ہوں گی اور وہ ایک بار پھر امریکہ کو شکست دے کر اسے ملک سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیں گی۔ حزب اللہِ عراق نے خبردار کیا کہ اگر امریکی دہشتگرد عراق سے باہر نہ نکلے تو انہیں اور زیادہ حیرتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حزب اللہِ عراق کے ایک سکیورٹی عہدے دار ابو علی العسکری کا کہنا ہے کہ دشمن عراقی عوام سے تبھی دست بردار ہوگا جب ہم اُس سے اپنی طاقت و توانائی کا لوہا منوا لیں گے۔