مشرق وسطی

امریکہ نے داعشی دہشت گردوں کو شام سے بحفاظت نکال لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوج کے حملے کے دوران دہشت گرد امریکی فوجیوں نے دسیوں داعشی دہشت گردوں کو شام سے باہر نکال لیا ہے۔

شام سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ غاصب اور دہشت گرد امریکی فوجیوں نے شام کے علاقے الحسکہ میں الشدادی جیل سے کم سے کم اسّی داعشی دہشت گردوں کو نکال کر عراق منتقل کردیا ہے۔

شامی ذرائع ابلاغ نے داعشی قیدیوں کی تصویریں نشرکی ہیں جو الحسکہ شہر کی سینٹرل جیل پر ترکی کی بمباری کے بعد وہاں سے فرار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ہی داعش کو جنم دیا ہے اور شام میں اس کی بھرپور حمایت کی ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں اپنے دہشت گرد فوجیوں کو بھی تعینات کردیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button