دنیا

امریکہ نے افغانستان میں بے گناہ عام لوگوں کا قتل کیا:چین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تچین نے افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں عام لوگوں کے مارے جانے پر رد عمل دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے لئے امریکہ جوابدہ ہے۔

چـینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے منگل کے روز پریس کانفرنس میں افغانستان کے داراحکومت کابل میں امریکہ کے حالیہ ڈرون حملے پر رد عمل دکھایا ہے جس میں 10 عام لوگ مارے گئے تھے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی رپورٹیں سامنے آئی ہیں کہ امریکہ نے افغانستان میں بے گناہ عام لوگوں کا قتل کیا اور بین الاقوامی سطح پر لوگ اس تعلق سے امریکہ کو قصوروار ٹھہرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی طرف سے بڑے پیمانے پر اس واقعہ کی مذمت کو دیکھتے ہوئے امریکہ اس غلطی سے اپنا دامن نہیں بچا سکتا، بلکہ اسے چاہیئے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کراتے ہوئے افغان عوام سمیت عالمی برادری کے سامنے اسکی سچائی بیان کرے اور ذمہ داری لے۔

قابل ذکر ہے کہ 29 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر ہوئے دہشتگردانہ حملے کے بعد، امریکہ نے کابل میں ڈرون حملہ کیا جس کی ابتدائی رپورٹ میں دو دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا گیا تھا، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اس حملے میں 10 بے گناہ عام شہری مارے گئے جن میں متعدد معصوم بچے بھی شامل تھے۔

اس واقعہ کے بعد کچھ میڈیا حلقوں نے امریکی جاسوسی اداروں سے کسی طرح کی غلطی نہ ہونے کے فرضیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے تاکید کی ہے کہ امریکی جاسوسی تنظیموں کی صلاحیت پر ایک حد سے آگے بھروسہ نہیں کرنا چاہيئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button