دنیا

امریکا نے ترکی کو پھر دھمکی دے دی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکا نے ترکی کو دھمکی دی ہے کہ اگر انقرہ روس سے ایس- 400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدتا ہے تو اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے یونان کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ترکی کی جانب سے روس سے ایس- 400 میزائل دفاعی سسٹم کی خریداری کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انقرہ اور واشنگٹن کے تعلقات متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ترکی، روس سے ہتھیار خریدتا ہے تو ترکی کو "کاتسا” قانون کا سامنا کرنا پڑے اور پھر ترکی پر کسی اور طریقے سے پابندیاں عائد کی جائیں۔ اس امریکی عہدیدار نے کہا کہ ہم ترکی کو ہر سطح پر خبردار کرتے ہیں کہ وہ روس سے کسی بھی قسم کے ہتھیار خریدنے سے گریز کرے۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے حال ہی میں روس سے ایس- 400 میزائل دفاعی سسٹم خریدنے کے امکان کا اظہار کیا تھا۔ ان کے بیان سے امریکہ اور ترکی کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اردوغان کے ایک اور بیان نے امریکہ کو ناراض کر دیا ہے۔

ترک صدر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ اپنے وعدوں میں سچا نہیں ہے۔ اس سے دونوں فریق کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2017 میں ترکی نے روس سے S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے حوالے سے پہلا معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدے کے ساتھ ، ترکی کو ایس- 400 میزائل سسٹم کی فراہمی کا کام 12 جولائی 2019 سے شروع ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button