دنیا

امریکہ ہمارا کھلا دشمن، اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوں گے: کم جونگ اون

شیعہ نیوز:شمالی کوریا کی فوج کے ایٹمی ہتھیاروں کے یونٹ کی مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے کم جونگ اون نے صاف الفاظ میں کہا کہ پیونگ یانگ اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا ۔ شمالی کوریا کے لیڈر نے دو ہفتے پر مشتمل دور مار توپوں اور فضائیہ کی مشقوں میں شرکت کے دوران امریکہ کو کھلا دشمن قرار دیا اور کہا کہ امریکہ سے مذاکرات بے معنی ہیں ۔

کم جونگ اون نے اس موقع پر کہا کہ شمالی کوریا کی فوج اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے اہم یونٹ کو ہر قسم کی جنگ کی روک تھام کی غرض سے برقرار رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ایٹمی صلاحیت کو محفوظ رکھیں گے تا کہ کسی بھی وقت پیش آنے والی کسی بھی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔

شمالی کوریا کے لیڈر نے زور دیکر کہا کہ ان مشقوں نے ان پر مزید ثابت کردیا کہ جنگ کو روکنے کے لئے ایٹمی ہتھیاروں کا مرکزی کردار ہو سکتا ہے۔

جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا کی فوجی مشقیں پچیس ستمبر سے نو اکتوبر تک جاری رہیں جس کا کم جونگ اون نے قریب سے جائزہ لیا ۔ اس دوران بحیرہ جاپان کی جانب بارہا دور مار بیلسٹک میزائیل بھی داغے گئے۔ اس سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے جاری شدہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ پیونگ یانگ کے میزائلی تجربے امریکہ کے دھمکی آمیز اقدامات کے مقابلے میں اپنی دفاعی تیاری کے اعلان کے لئے کئے جا رہے ہیں۔

پیونگ یانگ نے ان مشقوں کو امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقوں کا براہ راست جواب بھی قرار دیا ہے۔

ادھر امریکہ نے مشقوں کے بہانے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ پیونگ یانگ کو مرعوب کرنے کے لئے اس کی فوجی دھمکیاں بے اثر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button