مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ سے کمانڈروں کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائیگا۔ حزب اللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ہاتھوں اسلامی مزاحمت کے کمانڈروں کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور عراقی سرزمین سے امریکی افواج کو زبردستی نکال باہر کرنا ہمارا ملکی حق ہے۔

عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ کے ترجمان محمد محی نے آج بغداد میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اورحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس کے چہلم کے تعزیتی پروگرام میں کہا کہ اگر امریکی حکام عراقی قوم کے فیصلے کے خلاف عراق میں اپنی فوج کورکھنے پر اصرار کرے تو عراق کی حزب اللہ ان سے مقابلہ کرنے کی طاقت و توانائی رکھتی ہے۔

عراقی حزب اللہ کے ترجمان نے امریکہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ختم کرنے پر تاکید کرتے ہوئے عراق کی حکومت سے ملک کی ارضی سالمیت کی حفاظت، قومی حاکمیت کی برقراری اور نئے فوجی اڈوں کے قیام اور فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی اجازت نہ دینے اور امریکی افواج کے انخلا پر مبنی عراقی پارلیمنٹ کی پاس کردہ قرار داد پر عمل در آمد کرنے پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ 3 جنوری 2020کو امریکہ کی دہشت گرد فوج نے بغداد ایئر پورٹ کے قریب بزدلانہ ہوائی حملے میں سپاہ قدس کے ہر دلعزیز کمانڈر جنرل سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو ساتھیوں کے ہمراہ شہید کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button