اسلامی تحریکیں

امریکہ اپنے داغدار امیج کو بہتر بنانا چاہتا ہے، حماس

شیعہ نیوز: امریکی وزارت خارجہ نے گزشتہ شب اعلان کیا کہ انٹونی بلنکن اور لوئیڈ آسٹن نے غزہ کی سنگین صورت حال کے حوالے سے اسرائیل کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ امریکی وزارت خارجہ نے اس امر کی وضاحت کی کہ ہم گزشتہ کئی مہینوں سے غزہ میں انسانی امداد کی عدم ترسیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہم اسرائیل کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ انسانی مشکلات کے حل کے لئے مناسب اقدامات کرے۔ جس پر فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس” کی پولیٹیکل کونسل کے رکن "عزت الرشق” نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر دفاع "لوئیڈ اسٹن” اور وزیر خارجہ "انٹونی بلنکن” کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کا پیغام فلسطین میں ہماری عوام کی نسل کشی پر فاشسٹ صیہونی کابینہ و نازی اسرائیلی فوج کی سرگرمیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

عزت الرشق نے کہا کہ یہ اقدام صیہونی رژیم کی مجرمانہ سرگرمیوں کی قلعی کھولنے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹونی بلنکن اور لوئیڈ آسٹن کے پیغام میں دی جانے والی ایک ماہ کی مہلت کی ذمے داری امریکہ کے کندھوں پر ہے۔ امریکی حکومت اس اقدام کے ذریعے اپنے بھیانک چہرے کو بہتر بنانے کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکی حکومت کو غزہ میں بسنے والے افراد پر ہزاروں ٹن وزنی بموں کی برسات، بیماریوں کے پھیلاو اور بھوک جیسے جرائم کا ذمے دار سمجھتے ہیں۔ عزت الرشق نے کہا کہ امریکی حکومت کو چاہئے کہ وہ قابض صیہونی رژیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کے اجتماعی قتل پر اسرائیل کی حمایت بند کرے۔ امریکہ کو چاہئے کہ وہ نتین یاہو کی انتہاء پسند کابینہ پر جارحیت روکنے کے لئے دباو ڈالے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button