دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کو فوجی مداخلت کی صورت میں خمیازہ بھگتنا پڑے گا، رہبر معظم انقلاب

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ امریکی جان لیں کہ ایرانی قوم کو جھکایا نہیں جا سکتا، اور ان کی کسی بھی فوجی مداخلت کا نتیجہ یقینی طور پر ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا

شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی قوم کے نام ٹی وی پر جاری ایک پیغام میں صہیونی حکومت کے بزدلانہ حملوں کے مقابلے میں بہادری، استقامت اور بصیرت کے ساتھ قیام کرنے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور تاکید کی کہ ایرانی قوم غیروں کی مسلط کردہ جنگ میں پوری استقامت کے ساتھ کھڑی ہوگی اسی طرح مسلط کردہ صلح کے سامنے بھی مضبوطی کے ساتھ قیام کرے گی۔ ہم اغیار کے سامنے کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس: ٹرمپ آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے

رہبر معظم نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو عقلمند افراد ایران، ایرانی قوم اور ان کی تاریخ سے آشنا ہیں وہ کبھی اس قوم کے ساتھ دھمکی آمیز زبان سے استعمال نہیں کرتے کیونکہ ایرانی قوم کسی سے سامنے سر نہیں جھکاتی۔ امریکی جان لیں کہ کسی قسم کی فوجی مہم جوئی کی صورت میں ناقابل تلافی نقصان اٹھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button