مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ، یمن میں امن و صلح کے خلاف ہیں۔ محمد علی الحوثی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن میں جنگ اس وقت ختم ہوگی جب امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور فرانس جارح ملک سعودی عرب کی حمایت ترک کردیں گے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے امریکہ کی یمن میں امن و صلح برقرار کرنے کے خلاف معاندانہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن جنگ اس وقت ختم ہوگی جب امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور فرانس جارح ملک سعودی عرب کی حمایت ترک کردیں گے۔

محمد علی الحوثی نے کہا کہ ہم دفاعی پوزیشن میں ہیں ۔ ہم اپنے ملک اور اپنی قوم کا دفاع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمن کی قومی نجات حکومت کی امن و صلح کے سلسلے میں تجویز کو قبول نہ کیا تو سعودی عرب پر مزید مہلک اور کاری ضربیں وارد کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button