
تائیوان کے نزدیک میزائل نظام نصب کرنے کا امریکی اور جاپانی منصوبہ
شیعہ نیوز: امریکہ اور جاپان تائیوان کے نزدیک میزائل نظام نصب کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آبنائے تائیوان میں امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے ساتھ امریکہ اور جاپان نے خطے میں میزائل نظام نصب کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ اور لبنان کے اندر لڑائی میں 11 اسرائیلی فوجی زخمی
ذرائع کے مطابق تائیوان میں کسی قسم کی ہنگامی حالت کے پیش نظر دونوں ممالک نے دفاعی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تائیوان کے نزدیک میزائل نظام نصب کیا جائے گا۔
جاپانی ذرائع ابلاغ نے نامعلوم ذرائع سے یہ خبر منتشر کی ہے جس کی بازگشت امریکی ذرائع ابلاغ میں بھی سنائی دے رہی ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ امریکہ رواں سال کے آخر تک جنوب مغربی جاپان کے جزائر میں اپنے میزائل نصب کرے گا جبکہ فلپائن میں بھی امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔