دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکی بی 52 طیارے کی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری 400 طالبان ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افق نیوز کے مطابق امریکہ کے بی 52 طیارے نے شبرغان کے علاقہ میں طالبان کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے بمباری کی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں افغانستان میں مختلف علاقوں میں کم سے کم 400 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی بمباری سے قبل طالبان نے افغانستان کے صوبے نمروز کے زرنج اور جوزجان کے دارالحکومت شبرغان کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ ادھر امریکی صدر نے طالبان کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کا حکم دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ عرب ممالک میں قائم کردہ امریکی ہوائی اڈوں کو افغانستان میں طالبان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔

اخبار ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے قطر کے ہوائی اڈے پر موجود امریکی لڑاکا طیارے بی 52 کو افغانستان بھیج دیا ہے ۔ امریکی طیارے بی 52 نے شبرغان میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں طالبان کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ ٹائمز کے مطابق امریکہ افغانستان کے تین صوبوں قندہار، ہرات اور لشکر گاہ میں طالبان کی پیشقدمی کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔ طالبان اور امریکہ دونوں ایک دوسرے پر قطر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button