امریکی مندوب لبنان میں جنگ بندی مذاکرات کے لیے بیروت پہنچ گیا
شیعہ نیوز: امریکی مندوب لبنان میں جنگ بندی مذاکرات کے لیے بیروت پہنچ گیا۔ امریکی مندوب آموس ہوچسٹین لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبی بیری سے ملاقات کرے گا۔
بیری نے کہا کہ ہوچسٹین کا دورہ جنگ بندی تک پہنچنے کا "امریکی انتخابات سے پہلے آخری موقع” ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جبالیا میں اسرائیلی فوج کی 401 بکتر بند بریگیڈ کا کمانڈر ہلاک
ایک امریکی مندوب نے کہا کہ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ لبنان اور عالمی برادری اسرائیل کی شرائط پر متفق ہو جائیں۔
کیونکہ اسرائیل دریائے لیطانی تک تمام علاقے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جس کی مخالفت خود امریکی حکام کر رہے ہیں کہ یہ ناقابل قبول ہے البتہ کل رات ہونے والے بیروت پر شدید اسرائیلی بمباری پر لبنان کے عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی کا کہنا ہے امریکہ (نے دھوکہ دیا) ہمیں یقین دہانی کروائی تھی کہ بیروت پر اب اسرائیلی حملے نہیں ہوں گے ۔
البتہ بیروت میں موجود ذرایع کا کہنا ہے امریکی مندوب نے لبنان کو دھمکی دی ہے اگر اسرائیل کے شرائط نا مانے گئے تو اسرائیل بیروت کو مثل غزہ کھنڈر بنا دے گا۔