افغانستان سے پاکستان کیخلاف امریکی جدید اسلحہ استعمال ہو رہا ہے، خواجہ آصف
پاکستانی وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، جو افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر کے خطے میں دہشتگردی کو پروان چڑھا رہا ہے
شیعہ نیوز: وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف مسلسل استعمال ہو رہا ہے، جس سے آئے روز پاک افغان سرحد پر پاکستانی فورسز اور چیک پوسٹوں پر حملے کیے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں فوجی جوانوں کی شہادت ہوئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں تکفیری دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ
پاکستانی وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، جو افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر کے خطے میں دہشتگردی کو پروان چڑھا رہا ہے۔ طالبان حکومت کو دہشتگردوں کے ساتھ بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت دے چکے ہیں، امید ہے افغان حکومت پاکستان کے خلاف ہونے والی اس دشتگردی کو روکنے میں عملی اقدامات کرے گی۔