دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکی نمائندہ خصوصی کا طالبان دہشت گردوں کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات

فغانستان کے امور میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان دہشت گردوں کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں دوحہ معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق بات چیت کی۔

خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان دہشت گردوں کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں دوحہ معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق بات چیت کی۔

اطلاعات کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں عبوری حکومت بنانے کے لیے افغانستان اور طالبان رہنماؤں کی کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ زلمےخلیل زاد نے گزشتہ روز دوحہ میں طالبان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی جس میں دوحہ معاہدے پر عملدرآمد اور مفاہمت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ادھر افغان صدر نے بھی امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کے سلسلے میں نئے انتخابات کروانے کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان عالمی برادری کے زیرِ انتظام آزاد، شفاف اور ملک گیر انتخابات پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button