دنیا

امریکی پولیس نے فلسطین کے حامی طلباء کو گرفتار کرلیا

شیعہ نیوز: امریکی پولیس نے مینے سوٹا یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریشن کی عمارت میں داخل ہونے والے طلباء کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی طلباء کے مظاہروں کے منتظمین نے اس خبر کا اعلان مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات کیا ۔

اس رپورٹ میں گرفتار کئے جانے والے طلباء کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کی بحرینی اعلی حکام سے ملاقات، صہیونی حکومت کے خلاف مشترکہ اقدامات پر تاکید

یونیورسٹی انتظامیہ کے عہدیداروں نے مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام کہا تھا کہ احتجاجی طلباء نے یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن کی عمارت میں داخل ہونے کے بعد عمارت کے دروازے بند کردیئے اور توڑ پھوڑ کی ۔

طلباء تحریک کے منتظمہ کمیٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ تقریبا تیس طلباء ایڈمنسٹریشن کی عمارت میں داخل ہوئے اور بقیہ طلباء نے عمارت سے باہر دھرنا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button