
امریکی عوام کی جانب سے اسرائیل کی حمایت دوسری انتفاضہ کے بعد نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی
شیعہ نیوز: ایک صیہونی محقق نے امریکی عوام اور ڈیموکریٹ کے درمیان اسرائیل کی حمایت میں شدید کمی کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے فیصلہ کرنے والے عناصر اس مسئلے کی راہ حل تلاش کریں۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی محقق اور قلمکارشوقی فریڈ مین نے ایک مقالے میں امریکی عوام میں صیہونی حکومت کی حمایت میں شدید کمی کا جائزہ لیا ہے۔
اس صیہونی محقق نے لکھا ہے کہ اگر چہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صیہونی حکومت کی زیادہ حمایت کرتے ہیں، لیکن وائٹ ہاؤس کے باہر کی حقیقت کچھ اور ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزوہ بدر توکل بر خُدا اور رسالتۖ کے احکام پر عمل کا واضح مظاہرہ ہے، قائد ملت
یہ صیہونی قلمکار لکھتاہے کہ امریکی عوام میں صیہونی حکومت کی حمایت میں کمی اور فلسطینیوں کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔
صیہونی روزنامے معاریو کی رپورٹ کے مطابق گیلپ سروے کے مطابق جو امریکہ کا سروے کا معتبر ترین انسٹی ٹیوٹ سمجھا جاتا ہے، رواں سال میں امریکی عوام میں صیہونی حکومت کی حمایت کم ہوکر 46 فیصد رہ گئی ہے جو فلسطین کی دوسری انتفاضہ کے بعد گزشتہ 24 برس کی نچلی ترین سطح ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ریپبلکن کے درمیان صیہونی حکومت کی حمایت 75 فیصد ہے جبکہ ڈیموکریٹ کے درمیان فلسطین کی حمایت 59 فیصد ہے اور ان لوگوں کا تناسب جو صیہونی حکومت کے ساتھ ہمدلی کا احساس کرتے ہیں،صرف 21 فیصد رہ گیا ہے۔