دنیا

امریکی بحری جہاز روزویلٹ بحیرہ احمر میں داخل ہونے سے گریزاں

شیعہ نیوز: امریکی طیارہ بردار بحری جہاز روزویلٹ بحیرہ احمر میں داخل ہونے سے گریز کررہا ہے۔

ویب سائٹ یمن نیوز نے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز روزویلٹ بحیرہ احمر میں داخل ہونے سے گریز کررہا ہے۔

گذشتہ مہینے یمنی فوج کی جانب سے متعدد حملوں کے بعد امریکی بحری بیڑا آئزن ہاور نے علاقہ چھوڑدیا تھا جس کے بعد متبادل کے طور پر تھیوڈور روزویلٹ کو علاقے میں تعیینات کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : وینیزوئلا کے صدارتی الیکشن میں نکولس مادورو کی جیت کا اعلان

اطلاعات کے مطابق امریکی نیوی اپنے بحری طیارہ بردار جہاز کو بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں لے جانے سے گریز کررہی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیموں نے امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے شروع کررکھے ہیں۔ بحیرہ احمر سے صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیوں کو یمنی فوج کے حملوں کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button