مشرق وسطی

امریکی فوجیوں کی پھر چوری پکڑی گئی

شیعہ نیوز:امریکی فوج ایک بار پھر شام کے تیل کے کنوؤں سے چوری شدہ تیل کے 31 ٹینکر عراق میں اپنے اڈوں میں لے گئی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمال مشرقی شام کے مقامی ذرائع نے آج پیر کے روز شام کے 31 آئل ٹینکروں کی چوری اور عراقی سرزمین میں ان کی منتقلی کی اطلاع دی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق چوری شدہ تیل کی یہ کھیپ "الولید” کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق منتقل کی گئی۔ یہ وہ کراسنگ جسے دمشق اور بغداد کی حکومتیں غیر قانونی سمجھتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب تیل کے ٹرک آگے بڑھے تو تین فوجی گاڑیاں ان کے ساتھ تھیں۔

گزشتہ روز امریکی فوج نے شام کے "الشرقیہ” اور "الجزیرہ” کے علاقوں کے تیل کے کنوؤں سے 64 ٹینکروں کی کھیپ کو چوری کرکے "المحمودیہ” کی غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق پہنچا دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button