مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام، آپریشن کے دوران داعشی دہشتگردوں سے امریکی اسلحہ بر آمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی وزیر خارجہ ولیدالمعلم نے امریکہ کی طرف سے شام میں موجود دہشتگرگروہوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ دہشتگرد گروہ داعش اور النصرہ کو اسلحہ سپلائی جاری رکھ کر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شامی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سےشام میں داعش اور النصر ہ کو بھیجا گیا اسلحہ راستے میں پکڑا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ دہشت گردی کا سب سے بڑا پشت پناہ اور سرپرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے داعش کو اسلحہ کی اسمگلنگ جاری رکھ کر سلامتی کونسل کی قراردادوں کو بھی چیلنج کیا ہے۔ شامی وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے داعش کو اسلحہ کی سپلائی روکنے کے لیے عالمی برادری سےپینٹاگون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button