
امریکیوں کے متضاد بیانات ان کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتے ہیں، اعلی ایرانی عہدیدار
شیعہ نیوز: ایران کے قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے مذاکرات کے بارے میں امریکی موقف میں تبدیلی پر کڑی تنقید کی۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے قومی سلامتی کمیشن کے رکن ابراہیم رضائی نے کہا:یورینیم افزودگی اور ایٹمی توانائی کا استعمال اسلامی جمہوریہ ایران کا ناقابل تنسیخ حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ایرانی قوم کو ایٹمی توانائی اور افزودگی کے استعمال کے حق سے محروم نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ: علامہ مقصود ڈومکی کی مختلف شخصیات سے ملاقات، برسی امام خمینی میں شرکت کی دعوت
رضائی نے ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوران امریکی حکام کے متضاد مؤقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائنز واضح ہیں اور ہمیشہ مستقل رہی ہیں لیکن یہ امریکی ہیں جو اپنے موقف اور بیانات کو مسلسل تبدیل کر رہے ہیں۔
رضائی نے کہا کہ جوہری افزودگی ہمارے پرامن مقاصد کے لئے ضروری ہے۔ مثال کے طور پر، ہمیں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے افزودگی کی ضرورت ہے، دوسرے ممالک نے ہمیں ماضی میں ضروری ایندھن تک فراہم نہیں کیا لہذا ہم خود افزودگی کی طرف بڑھے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایٹمی افزودگی کے لیے ایران کو بھاری قیمت چکانی پڑی، جس میں ملک کے بہترین سائنسدانوں کے خون کی قربانی شامل ہے اور ہم اپنے اس حق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔