امریکہ کی عرب کٹھ پتلیاں سکتے میں آ چکی ہیں، محمد علی الحوثی
شیعہ نیوز:یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے امریکہ کے ساتھ وابستہ خطے کی آمر عرب رژیموں کی مکل خاموشی کو ان ممالک کے عوام کے لئے خاص پیغام کا حامل قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں محمد علی الحوثی نے لکھا ہے کہ امریکہ کے ساتھ وابسہ خطے کی رژیمیں امریکی انتخابات (میں ڈونلڈ ٹرمپ) کی بُری صورتحال کے باعث سکتے کی حالت میں ہیں اور بے بس ہو چکی ہیں۔ انصاراللہ کے مرکزی رہنما نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس صورتحال میں جو بات ان ممالک کی عوام کو جاننا چاہئے وہ یہ ہے کہ ان (حکومتوں) کی (جانب سے مسلط کی گئی) جنگوں کے تسلسل کی اصلی وجہ ان رژیموں کے اختیارات کا سلب کر لیا جانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ "ہم عربوں سے متعلق ممالک” کو تباہ و برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تاکید کی کہ صرف وہی اقوام موجود حقیقتوں پر نظرثانی ک