مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کا جرم بغیرجواب کے نہیں رہے گا، محمد البخیتی کا انتباہ

شیعہ نیوز: یمن کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں یمنی بحریہ کے دس جوانوں کو شہید کرنے پر مبنی امریکہ کے مجرمانہ اقدام کا جواب دیا جائے گا۔

اسپوٹنک نے کہا ہے کہ یمنی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ یمن کے ساتھ جنگ میں امریکہ کو شکست ہوگی کیونکہ امریکہ کے پاس جنگ کے لئے درکار نفسیاتی اور روحانی ہتھیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کی آزادی جنگ میں شہید قاسم سلیمانی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اسامہ حمدان

ایکس پر انہوں نے لکھا ہے کہ یہ بات تاریخ میں لکھی جائے کہ امریکہ اس جنگ میں شکست کھائے گا کیوںکہ کامیابی کی بنیادی شرط ایمان اور اخلاقی اقدار ہیں جس سے امریکہ محروم ہے۔

محمد البخیتی نے مزید لکھا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی میں برتری کے باوجود امریکہ یمنی عوام کے عزم، استقامت اور جذبہ شہادت کے سامنے مغلوب ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا اس وقت مقاومت اور استکبار کے درمیان جنگ ہے جس کی قیادت امریکہ اور اسرائیل کررہے ہیں یہ حق اور باطل کے درمیان عالمی جنگ ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سب کو انتخاب کرنا ہے کہ کس طرف ہوں گے، بچوں کے قاتلین کے ساتھ کھڑے ہوں گے یا مظلوم فلسطینی قوم کا دفاع کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button