اہم پاکستانی خبریں

امریکا کا خواب افغانستان میں چکنا چور ہوگیا ہے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز:پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جہاد کا علم بلند کرکے استحصالی، غاصبانہ قوتوں کو شکست دی جا سکتی ہے، مسلم ممالک وسائل پر قبضہ کرنے کا امریکا کا خواب افغانستان میں چکنا چور ہوگیا ہے، بھارت افغانستان کے راستے دہشتگردی اور مذہبی جنونیت کو فروغ دے رہا ہے، امریکا کے ساتھ بھارت بھی افغانستان سے دم دبا کر بھاگا ہے، بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائینگے۔ کراچی میں مرکز اہلسنت پر مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان عظیم نعمت ہے، ملک کی سلامتی استحکام و ترقی کیلئے ایک ہو کر کام کرنا ہوگا، انتہاپسندی ملک کیلئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، شعائر اسلام کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ملک میں مذہبی انتہاپسندی کو فروغ دے کر امن تباہ کرنا چاہتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button