مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کا ہاتھ بھی صیہونی حکومت کی نسل کشی سے رنگا ہوا ہے، سعید ایروانی

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیرسعید ایروانی نے یوم النکبہ کی برسی کے موقع پر اقوام متحدہ کی خصوصی نشست میں شرکت کے دوران کہا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 7 دہائیوں سے فلسطینی عوام کا مسلسل قتل عام کیا ہے جس میں امریکہ بھی مکمل طور پر ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نشست ایسے وقت منعقد ہوئی ہے جب صیہونی حکومت امریکہ کی حمایت اور مدد سے اور جان بوجھ کر ہسپتالوں اور اسکولوں کو تباہ اور خواتین، بچوں، صحافیوں حتی کہ اقوام متحدہ کے کارکنوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نسل کش حکومت ہے، ہسپانوی وزیر اعظم

امیرسعید ایروانی نے کہا کہ ان وحشیانہ اقدامات کے نتیجے میں اب تک تقریبا 60 ہزار انسان شہید اور لاپتہ ہوئے ہیں اور اس سے کہیں زیادہ تعداد زخمی اور معذوروں کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے زور دیکر کہا کہ ڈھائے جانے والے مظالم نے جسمانی اور نفسیاتی لحاظ سے فلسطینیوں کو لہو لہان کردیا ہے اور آج بھی انہیں نکبہ جیسے حالات کا بدستور سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے انتباہات کے باوجود صیہونی حکومت اور اس کے حامی پوری دیدہ دلیری کے ساتھ اپنے جرائم اور مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں امریکی حکومت کی طرف سے سزا نہ ملنے کا اطمینان دلایا گیا ہے۔

امیرسعید ایروانی نے کہا کہ امریکہ کا ہاتھ بھی فلسطینیوں کے خون سے رنگا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button