دنیا

امریکہ کی گھناؤنی سازش، 10 لاکھ فلسطینیوں کی لیبیا منتقلی

شیعہ نیوز: مظلوم فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کی مکمل حمایت کے ساتھ ساتھ اب امریکہ نے نئی سازش کے تحت غزہ کے دس لاکھ مکینوں کی لیبیا منتقلی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

امریکی میڈیا نے ایک سابق امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے فلسطینیوں کی آباد کاری پر لیبیا کی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ بدلے میں ایک دہائی قبل منجمد کیے گئے لیبیا کے اربوں ڈالر بحال ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر کے شہروں میں غزہ پر صہیونی مظالم کے خلاف بھرپور مظاہرے

دوسری جانب فلسطین کے دو ریاستی حل پر سترہ سے بیس جون تک اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک کانفرنس ہونے جا رہی ہے جس کی صدارت مشترکہ طور پر فرانس اور سعودی عرب کریں گے۔

دریں اثنا فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل قبول ہے، وہ جلد نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button