پاکستان کے انتخابی عمل میں امریکہ کا مداخلت پسندانہ بیان
شیعہ نیوز: امریکہ نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کرنے پر زور دیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں بے ضابطگیوں کے کسی بھی دعوے کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں حکومت بننے سے پہلے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، کسی بھی ملک میں سیاسی اتحاد اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو ہٹلر کی طرح کچھ مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے، صدر نکولس مادرو
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی پر پابندیوں کی رپورٹس پر تشویش ہے، سوشل میڈیا تک شہریوں کی رسائی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سےآزادی اظہار رائے کا احترام، ٹوئٹر سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں، پاکستانی حکام سے بنیادی آزادیوں کا احترام کرنے اور اس کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہیں۔