مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراقی سرزمین میں امریکی ناپاک عزائم کبھی پورا نہیں ہوگا: مقتدیٰ الصدر

شیعہ نیوز: رپورٹ کے مطابق، عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے ایک  بیان میں عراق میں امریکہ کی پالیسیوں اور اس کے سفیر کے غیر سفارتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی سفیر اور اس کی حکومت کا ہدف عراق کو امریکی پالیسیوں کی تجربہ گاہ بنا کر عراقیوں کو ایک حق پرست قوم سے ہم جنس پرست قوم میں تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نےعراق میں امریکی سفیر کی غیر سفارتی سرگرمیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عراق کبھی بھی امریکی حکمرانوں کے ناپاک عزائم کی تکمیل کی سرزمین نہیں بنے گا۔

مقتدا صدر نے جو بائیڈن اور نام نہاد امریکی جمہوریت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ یہ ایک جمہوری حکومت ہے لیکن اپنے صدر کے دعوے کے برعکس جو امریکی قوم کو اپنی تقریروں میں ہم جنس پرست کہتا ہے، وہ امریکی عوام کے ان مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دیتا جو اس رجحان کے پھیلاؤ کے خلاف ہیں۔

عراق کی صدر تحریک کے رہنما نے کہا کہ امریکہ نہ صرف امن کا دشمن ہے بلکہ جمہوریت کا بھی دشمن ہے کیونکہ یہ غاصب اور دین کا دشمن ہے اور عصمت فروشی پھیلاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button