
امریکی ایئربیس پر میزائلی حملوں سے امریکی وزیر خارجہ چراغ پا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گزشتہ روزعراق میں امریکی فوجیوں کے زیراستعمال ایئربیس پرمتعدد کاتیوشا میزائل داغے گئے تھے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی فوجیوں کے زیر استعمال عراقی ایئر بیس پر میزائلی حملوں پر سخت تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حملہ آوروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نےٹویٹر پر کہا ہے کہ حکومتِ عراق سے حملے کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دلائے۔
قبل ازیں محکمہ وزارت دفاع پینٹاگون اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے بھی ایئربیس پر حملے کی مذمت کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکی فوجیوں کے زیر استعمال البلد ایئر بیس پر نامعلوم سمت سے 5 کاتیوشامیزائل داغے گئے، ہونے والے حملوں میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
حملے میں البلد ایئر بیس کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا اور حملے کے وقت وہاں امریکی فوجی اور ایک امریکی طیارہ بھی موجود تھا۔ اس ایئربیس کو امریکی فوجی فضائی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتےہیں۔