
مشرق وسطی
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا پہلا شامی علاقوں کا دورہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے پہلی بار شمالی شام کے علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
جنرل میکنزی نے اپنے دورے میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی قیادت سے ملاقات کی اور داعش کے زیرحراست جنگجوؤں اور ان کے خاندانوں کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ سینٹرل کمانڈ امریکہ کے بیرون ممالک بالخصوص شام اور افغانستان میں جاری آپریشنز کی نگرانی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ جنرل میکنزی نے29 مارچ کو امریکی سینٹرل کمانڈ کا عہدہ سنبھالا تھا جس کے بعد یہ ان کا شمالی شام کاپہلا دورہ تھا۔