مشرق وسطی

امریکی دباؤ اور دھمکیوں کے خلاف ایران کی حمایت پر زور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے صدر نے ایران مخالف امریکی دباؤ اور دھمکیوں کے خلاف ایران کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کیخلاف امریکی اقدامات غیر قانونی ہیں۔

ان خیلات کا اظہار بشار اسد نے ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امورحسین امیر عبدالہیان کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ہونے والی ملاقات میں امیرعبدالہیان نے شامی صدر کو ایران جوہری معاملات کی تازہ ترین صورتحال سمیت امریکی مشتعل انگیز اقدامات کیخلاف ایرانی حکام کے اپنائے گئے رویوں کے بارے میں وضاحتیں پیش کیں۔

واضح رہے کہ ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے ایک وفد کی قیادت میں پیر کو دارالحکومت دمشق میں شامی صدر کیساتھ ملاقات کی۔

امیر عبدالہیان نے اس ملاقات سے پہلے شامی وزیر خارجہ ’’ولید المعلم‘‘ کیساتھ بھی ملاقات کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button