
امریکی ایما پر سعودی عرب نے حماس رہنما کو گرفتار کر لیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی نواز آل سعود حکومت نے تحریک حماس کے بانی رکن خبری الآغا کے بیٹے ابوعبیدہ الآغا کو گرفتار کر کے ذہبان جیل میں ڈال دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے سعودی عرب میں تحریک حماس کے دوسرے اہم رہنما کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
الآغا سعودی عرب میں تحریک حماس کے رہنما ہیں جن کے پاس سعودی شہریت ہے اور انھیں جیل میں ڈالنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
الزیتون تحقیقاتی مرکز کے سربراہ محسن صالح نے بھی کہا ہے کہ الآغا گذشتہ ایک برس سے سعودی جیل میں بند ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت تقریبا ساٹھ فلسطینی قیدی بلاچارج شیٹ کے جیل میں ہیں۔
تحریک حماس نے گذشتہ ہفتے تحریک حماس کے سینئر رکن محمد الخضری کی گرفتاری کے سلسلے میں ایک بیان جاری کر کے ان کی آزادی کا مطالبہ کیا تھا۔ محمد الخضری کئی مہینوں سے سعودی جیل میں ہیں۔