دنیا

امریکی فوجی افغانستان سے باہر نکل جائیں۔ حامد کرزئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن اسی صورت میں ممکن ہے جب امریکی فوجی افغانستان سے باہر نکل جائیں اور واشنگٹن قیام امن کے عمل میں سچائی اور خلوص سے کام لے۔

افغانستان کے سابق صدر نے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بند ہوجانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات کو روکنے کے سلسلے میں امریکی محرکات واضح نہیں ہیں ۔

حامد کرزئی نے افغانستان میں جنگ کا سلسلہ ختم ہونے کے لئے افغان گروہوں کے درمیان مذاکرات پھر سے شروع کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دوہزار ایک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے بہانے افغانستان پر حملہ کیا تھا تاہم اب تک اس ملک میں بدامنی اور منشیات کی پیداوار میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

افغانستان کے حکام اور عوام ، اپنے ملک میں غیرملکی فوجیوں کی موجودگی جاری رہنے پر با رہا تنقید اور اس ملک سے امریکی اور دیگر ملکوں کے فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button